ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ایم پی کاگیری کی ہدایت پر ہٹایا گیا آٹو رکشہ پر لگا فلسطین کے حق کا دُعائیہ اسٹیکر

بھٹکل میں ایم پی کاگیری کی ہدایت پر ہٹایا گیا آٹو رکشہ پر لگا فلسطین کے حق کا دُعائیہ اسٹیکر

Thu, 19 Sep 2024 20:26:21    S.O. News Service

بھٹکل 19 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر میں  رکشہ کے پیچھے لگا ہوا فلسطین کے حق کا دُعائیہ اسٹیکر رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی ہدایت پر پولیس نے ہٹا دیا۔

    رکن پارلیمان کاگیری کل بدھ کو  بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کے تعلق سے بھٹکل کے دورے پر تھے ۔ اخباری کانفرنس کے دوران انہوں نے جشن میلاد النبی کے موقع پر ریاست کے بعض مقامات پر فلسطینی جھنڈے لہرائے جانے کی مذمت کی تو ایک اخبار نویس نے ان کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کرائی  کہ بھٹکل میں بھی ایک رکشہ پر فلسطین کا جھنڈا چپکایا گیا ہے ۔

رکن پارلیمان نے فوراً پولیس افسران کو اس طرف متوجہ کیا اورمتعلقہ رکشہ کو ڈھونڈ نکالنے اور فلسطینی  جھنڈے کا اسٹیکر ہٹانے کی ہدایت دی۔ جس  پر محکمہ پولیس کی ٹیم فوراً حرکت میں آگئی   جس کے دوران پتہ چلا کہ  فلسطین پراسرائیلی حملے کے بعد ایک آٹو رکشہ پر فلسطین کے حق میں دعائیہ  اسٹریکر Pray for Palestine لکھا ہوا ہے، رکشہ کی نشاندہی کر لینے کے بعد پولس نے  اس پر لگا ہوا  اسٹیکر ہٹا دیا ۔ 


Share: